اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہر قسم کی بیرونی جارحیت کی مذمت پر مبنی اپنے ملک کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم ایران کے اندرونی مسائل میں بیرونی مداخلت کے مخالف ہیں اور دوسرے ملکوں کے داخلی مسائل کے بارے میں ہرگز اظہارے رائے نہیں کرتے ۔
طاہر حسین نے کہا کہ پاکستان کا موقف اصولی ہے، ہم دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں نہ مداخلت کرتے ہیں اور نہ ہی کسی رائے کا اظاہر کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم دوسرے ملکوں بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے سخت مخالف ہیں۔
آپ کا تبصرہ