اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے ایران کے خلاف امریکا کی حالیہ بیان بازی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے گفتگو اور سفارتی کوششوں کی جانب واپسی کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کے خلاف امریکی مداخلت اور امریکی صدر کی دھمکیوں کے تعلق سے ایرانی مندوب کے خط کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ خط ملا ہے اور بلا شک اس کو اراکین میں تقسیم کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی صورتحال کے بارے میں جنگ پسندانہ بیانات دیکھنے اور سننے کو ملے جس سے تشویش بڑھ گئی اس لئے سب کو گفتگو کی جانب واپس آنا چاہئے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے اعلی حکام سے گفتگو کی ہے کہا کہ ا گوتریش نے ابھی تک کسی سے بھی گفتگو نہیں کی اور اگر کوئی بات سامنے آئے تو صحافیوں سے شیئر کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ