ارنا کی رپورٹ کےمطابق ملیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقوام متحدہ اور اسلامی کانفرنس تنظیم جیسے عالمی اداروں کے دائرے میں تہران اورکوالالامپور کے درمیان تعاون پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ دونوں ملکوں اور عالم اسلام کے مشترکہ مفادات پر مزید توجہ دی جانی چاہئے۔ملیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے آج کہا کہ افغانستان عراق فلسطین اور سومالیہ جیسے بہت سے اسلامی ممالک علاقائی وداخلی بحران کا شکار ہيں جن کےمسائل کے حل کےلئے ایران اور ملیشیا جیسے ملکوں کے درمیان ہمفکری و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ونگ فون منگ نے فلسطینی عوام پر صہیونی ریاست کے روزافزون ظلم وستم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کےحل کے لئے کوئی چارہ کار ضروری ہے جس کے تئیں اسلامی و عرب ممالک کو غافل نہيں ہونا چاہئے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177142
ملیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکرونگ فون منگ نے کہاہے کہ ایران کی پیشرفت وترقی عالم اسلام کے لئے باعث افتخار ہے ۔