بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛جو بائیڈن کی سابق اسٹاف اسسٹنٹ، اور رشیا ٹوڈے کی کالم نگار تارا (Tara Reade) نے روسی خبررساں ادارے ریانووستی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: "دنیا امریکی سلطنت کے زوال عینی مشاہدہ کر رہی ہے۔"
انھوں نے اس بارے میں کہا: "امریکی عوام لامتناہی جنگوں سے تھک چکے ہیں۔ میں رومی سلطنت کے زوال کی طرح تنزلی دیکھ رہی ہوں اور اب امریکی سلطنت کا زوال دیکھ رہی ہوں۔ میرے خیال میں یہ سوویت یونین کے ٹوٹنے جیسا ہے اور اب ریاستہائے متحدہ افراتفری میں ڈوب رہا ہے۔"
انھوں نے زور دیا کہ اگر امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ "ہوش کے ناخن نہ لے، اور اندرونی سیاست پر توجہ نہ دیں، تو ممکن ہے کہ ریاستہائے متحدہ اس صورتحال کو مزید چار سال تک برداشت نہ کر سکے۔
یاد رہے کہ سنہ 2025 کے گیلپ پول کے مطابق، امریکیوں کا امریکہ کی انتظآمیہ، عدلیہ اور مقننہ کے اداروں پر اعتماد تقریباً 50 سالوں میں اپنی کم ترین سطح تک گر گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ