5 جنوری 2026 - 13:04
صہیو-امریکی محاذ 12 روزہ جنگ میں شکست کھانے کے بعد ایران میں بلوؤں کے لئے کوشاں

لبنان کی میڈیا کارکن نے کہا کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی شکست کے بعد، اب وہ ایران میں فسادات اور بلوے کروانا چاہتے ہیں، ميڈیا حقائق کی عکاسی کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، 12 روزہ جنگ میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی شکست کے بعد، ایران کے اندر دباؤ ڈالنے کے منظم کوششوں کی علامتیں نظر آ رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کوشش معاشی اور سماجی بے چینیوں کو بھڑکا کر کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں، رہبر انقلاب اسلامی نے احتجاج اور فساد میں فرق پر زور دیتے ہوئے عوامی مطالبات کو بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

لبنانی میڈیا ایکٹوسٹ محترمہ زینب فرحات نے ابنا سے بات چیت کرتے ہوئے حالیہ ہنگاموں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کا پراجیکٹ ایک پرانا پراجیکٹ ہے جسے امریکہ اور اسرائیل اربوں ڈالر خرچ کر کے بار ہوا دیتے رہے ہیں۔

ان کے مطابق، امریکی-صہیونی محور برسوں سے براہ راست مالی امداد کے ذریعے فسادی نیٹ ورکس اور ان کے سرغنوں کی حمایت کرتے ہوئے جائز عوامی احتجاجات کو فسادات اور بلوؤں کی طرف لے جارے کی کوشش کرتا ہے۔

فرحات نے کہا: ایران کے دشمن ہر اندرونی واقعے کو ـ معاشی مسائل سے لے کر سماجی واقعات تک، ـ بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور حقیقت کو مسخ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ حالیہ شکست کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی بے چینی بھڑکانے کے لئے ایک نیا بہانہ بن گیا ہے۔

اس میڈیا ایکٹوسٹ نے "حقائق واضح کرنے اور تبین و تشریح" کو اس پراجیکٹ سے نمٹنے کا اہم ترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے غزہ کے میڈیا تجربے کا حوالہ دیا اور کہا کہ مسلسل حقیقی تصاویر اور بیانات جاری رکھنے سے عالمی رائے عامہ متاثر ہو سکتی ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ کٹے ہوئے اور ڈب کئے جانے والے کلپس فسادیوں کے پاس حقائق مسخ کرنے کا اہم ہتھیار ہیں۔

فرحات نے زور دیا: ایرانی میڈیا کو فارسی سے آگے بڑھ کر عربی اور انگریزی زبان میں مواد تیار کرنا چاہئے، کیونکہ غیر ایرانی ناظرین و سامعین و صارفین میڈیا پر مغربی تسلط کی وجہ سے، ایران کی داخلی صورتحال کے بارے میں مغربی غلط بیانی سے متاثر ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha