22 دسمبر 2025 - 22:14
دسمبر کے اواخر میں تین ایرانی سیارے خلا میں بھیجے جائیں گے

28 دسمبر کو ایران کے تین جدید سیارے سایوز راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ ہوں گے تاکہ زمین کی نگرانی، فصلوں کی حفاظت اور قدرتی وسائل کا بہتر انداز میں جائزہ لیا جاسکے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق 28 دسمبر کو ایران کے تین جدید سیارے سایوز راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ ہوں گے تاکہ زمین کی نگرانی، فصلوں کی حفاظت اور قدرتی وسائل کا بہتر انداز میں جائزہ لیا جاسکے۔

 ایران اپنے تین اہم سیارے طلوع 3، ظفر 2 اور کوثر 1.5 کو اگلے ہفتے روس کے خلائی مرکز سے سایوز راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے گا۔گذشتہ روز ان سیاروں کو راکٹ کے ساتھ جوڑنے کا کام مکمل کیا گیا اور تمام ضروری تجربات کامیابی سے انجام پاچکے ہیں۔

سیٹلائٹ طلوع 3 ایران کا سب سے بھاری زمین کی تصاویر لینے والا سیارہ ہے جس کا وزن تقریباً 150 کلوگرام ہے۔ یہ سیارہ زمین کی تصاویر لینے کے لیے بنایا گیا ہے، جس میں سادہ تصاویر کی درستگی 5 میٹر اور رنگین تصاویر کی درستگی تقریباً 10 میٹر ہے۔ کھیتوں اور فصلوں کی نگرانی، آبی وسائل، سیلاب اور خشک سالی کی نگرانی، ماحول کی حفاظت اور نقشہ سازی کے لیے اس سیارے کو استعمال کیا جائے گا۔

سیٹلائٹ ظفر 2 زمین کی سطح کی نگرانی اور قدرتی وسائل کی جانچ کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ سیارہ فصلوں، جنگلات، پانی کے وسائل، ماحول کی حفاظت اور قدرتی آفات کی نگرانی میں مدد کرے گا۔

سیٹلائٹ کوثر 1.5 کوثر 1 اور ہدہد1 کے بعد تیار ہونے والا دوسرا ماڈل ہے۔ یہ سیارہ بنیادی طور پر زراعت کی نگرانی کے لیے بنایا گیا ہے اور انٹرنیٹ کے آلات سے ڈیٹا جمع کرنے میں بھی استعمال ہوگا۔

یہ تینوں سیارے ایران کے خلائی پروگرام کے اہم منصوبے ہیں۔ ان کے بھیجنے کے بعد زمین، پانی اور فصلوں کی بہتر نگرانی ممکن ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha