9 دسمبر 2025 - 10:21
مآخذ: ارنا
موجودہ عالمی صورتحال چند طاقتوں کی لاقانونیت اور طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے: عباس عراقچی

بین الاقوامی تعلقات کی موجودہ صورتحال کو بعض طاقتوں کی جانب سے لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے طاقت کے استعمال کے نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی تعلقات کی موجودہ صورتحال کو بعض طاقتوں کی جانب سے لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے طاقت کے استعمال کے نتیجہ قرار دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے  پیر کے روز  باکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے ایک اجتماع میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سفارت کاری کی اہمیت لکچر دیتے ہوئے کہی۔

سید عباس عباس عراقچی نے بین الاقوامی تعلقات کی موجودہ صورتحال کو بعض طاقتوں کی جانب سے لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے طاقت کے استعمال کے نتیجہ قرار دیتے ہوئے  واضح کیا کہ "قانون کی حکمرانی" کو جبر پر مبنی "رول آف آرڈر" میں تبدل کرکے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو ہرگز یقینی نہیں بنایاجاسکتا بلکہ یہ "جنگل کے قانون"  کی جانب واپسی  اور بدامنی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے وطن کے دفاع کے حوالے سے ایرانی قوم کے حالیہ تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نے ثابت کر دکھایا جس طرح وہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے نیک نیتی اور خود اعتمادی کے ساتھ مذاکرات کرنا جانتی ہے اسی طرح وہ دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی سرزمین کے دفاع کا بھی پختہ عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے  یہ بات زور دے کر کہی کہ مستند مذاکرات بذات خود کسی ملک کو طاقتور بنانے کا موثر ذریعہ ہے۔

اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی کتاب "دی پاور آف نیگوشیئشن" کے آذری زبان میں ترجمے کی نقاب کشائی کی اور تقریب میں موجود متعدد استاتذہ اور طلباء کو کتاب کے نسخے بھی پیش کیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha