1 دسمبر 2025 - 18:28
سپاہ پاسداران انقلاب کے جوانوں نے ساڑے تین لاکھ لیٹر ڈیزل کے ساتھ تیل اسمگلروں کوگرفتار کرلیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے تیل اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑے تین لاکھ لیٹر ڈیزل کے ساتھ تیل اسمگلروں کوگرفتار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیکنڈ نیول بیس کے کمانڈر جنرل حیدر ہنریان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سوازیلینڈ کے پرچم کے ساتھ جانے والے ایک جہاز اور اس کے عملے کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جہاز ایران کے ساحلی شہر بوشہر کی بندرگاہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جہاز میں ساڑھے 3 تین لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل ہو رہا تھا۔

جنرل حیدر ہنریان نے یہ بھی بتایا کہ ڈیزل خالی کرکے ایران کی پیٹرولیم کی قومی کمپنی کو واپس دیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے اس جہاز پر 13 افراد ہندوستانی جبکہ ایک شخص کے پاس ایک ہمسایہ ملک کی شہریت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha