بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کیپلر کے تجزیہ کار "آمنہ بکر" نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ چین کی آزاد ریفائنریوں کو آخرکار وہ اضافی کوٹہ مل گیا ہے جو انہوں نے کچھ ہفتے پہلے مانگا تھا، یعنی وہ دسمبر کے مہینے میں زیادہ تیل درآمد کر سکتے ہیں۔
کچھ دن پہلے بلومبرگ نیوز ایجنسی نے کیپلر کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا تھا کہ چین کی خریداری میں کمی کی وجہ سے پانی پر رکے ہوئے ایرانی تیل کی مقدار 52 ملین بیرل ہو گئی ہے، لیکن پابندیوں سے بچنے کے طریقوں کے دوبارہ ڈیزائن ہوتے ہی بیجنگ کی خریداری دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔
اتنے تیل کو پانی پر ذخیرہ کرنے کے لیے 25 بہت بڑے ٹینکرز کی ضرورت ہے۔
ایسے حال میں کہ، چینی کسٹمز کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں امریکہ سے تیل کی درآمد لگاتار پانچویں مہینے بھی صفر رہی، آمنہ بکر کا کہنا ہے کہ بیجنگ کا یہ اقدام "سمندر پر ذخیرہ کئے گئے زیادہ مقدار میں پابندیوں کا شکار تیل کی مقدار کو کم کرنے میں ممد و معان ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ