27 نومبر 2025 - 12:09
واشنگٹن کو 12 روزہ جنگ میں ایران کو پہنچنے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت امریکی تعاون سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف انجام دی گئی ہے

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت امریکی تعاون سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف انجام دی گئی ہے جو منشورِ اقوام متحدہ کی دفعہ 2(4) کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایروانی نے زور دیا کہ امریکہ ایران اور اس کے شہریوں کو پہنچنے والے تمام مادی و معنوی نقصانات کا مکمل ازالہ کرنے کا پابند ہے۔

ایروانی نے خط میں یاد دہانی کرائی کہ امریکی صدر نے خود اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیلی جارحیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فضائیہ نے 25 نومبر 2025 کو جاری بیان میں پہلی بار براہِ راست ایران کے پرامن جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر حملوں میں شرکت کا اعتراف کیا ہے۔

ایروانی کے مطابق اس حملے میں بی-2 بمبار طیاروں کو ایف-35 جنگی جہازوں نے ایران کی فضائی حدود میں اسکواڈرن 388 کے ذریعے اسکواٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایران کے خلاف مسلح تجاوز اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایروانی نے زور دیا کہ امریکہ نہ صرف نقصانات کا ازالہ کرے بلکہ اس کے حکام کو تجاوز جیسے بین الاقوامی جرائم میں فرد جرم کا سامنا بھی کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قانونی حقوق کے حصول کے لئے تمام دستیاب راستوں پر چلے گا۔

ایروانی نے خط کے آخر میں مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے ادارے اس معاملے پر خاموش نہ رہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کو جواب دہ بنائیں اور اس خط کو سلامتی کونسل کے دستاویزات میں شامل کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha