22 نومبر 2025 - 15:11
مآخذ: سچ خبریں
پاکستانی وزیر خارجہ کی نیٹو سیکرٹری جنرل سے خطے کی سلامتی اور عالمی امور پر گفتگو

پاکستان کے معاون وزیراعظم اورپاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بروکسل میں نیٹو جنرل سیکریٹڑی سے ملاقات کی

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معاون وزیراعظم اورپاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بروکسل میں نیٹو جنرل سیکریٹڑی سے ملاقات کی انہوں نے علاقے می بڑھتی ہوئی کشیدگی، سلامتی اور برصغیر موجودہ صورتحال و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کیملاقات میں دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے موجودہ مواقع کا جائزہ لیا اور امن و سلامتی، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف اس کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم رکھتا ہے، تاہم یہ خطرہ اب بھی موجود ہے اور زیادہ تر اس کی جڑیں پاکستان کی سرحدوں سے باہر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ اپنے سرکاری دورۂ بروکسل کے دوران یورپی یونین کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha