اسلامآباد میں ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں دو ہمسایہ ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ حکام، جن میں وزیر توانائی علی پرویز ملک، وزارت خارجہ کی قائم مقام سیکرٹری آمنہ بلوچ، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوا اور جہانزیب خان شامل تھے، نے شرکت کی۔
پاکستان وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات میں اضافہ کے لیے ممکنہ اقدامات اور مواقع کا جائزہ لینا تھا۔
یہ اجلاس ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے حالیہ اسلامآباد دورے کے چند دن بعد منعقد ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان کی قیادت، فوج اور پارلیمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
قالیباف نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ایران اور پاکستان مشترکہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں، اور اس سلسلے میں ایرانی و پاکستانی تاجروں کے اجلاس اور ملاقاتیں جلد ریمدان اور چابہار کے آزاد تجارتی زون میں منعقد ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ