بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کے اسرائیلی ریاست کی ایران پر جارحیت میں براہ راست ذمہ داری کے واضح اعتراف پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا: یہ براہ راست ذمہ داری بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ہمارے ملک کی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا اعتراف ہے۔
انھوں نے کہا: میں ایران کی عزیز اور باعزت قوم کی نمائندگی میں اس وحشیانہ عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
ڈآکٹر قالیباف نے کہا: میں اعلان کرتا ہوں کہ ٹرمپ کے اس اعتراف کی روشنی میں امریکی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس کھلی جارحیت کے قانونی، سیاسی اور فوجی نتائج قبول کرنا پڑیں گے، جس کے نتیجے میں ہمارے بہت سے شہری شہید ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا: ایرانی قوم، اتحاد اور طاقت کے ساتھ، کسی بھی خطرے کے مقابلے میں کھڑی ہے اور حملہ آوروں کو ان کی جارحانہ کارروائیوں پر جوابدہ بنا دے دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ