3 نومبر 2025 - 16:33
کراچی بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس میں ایرانی مسلح افواج کے وفد کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد پاکستان کے دورے پر ہے اور یہ وفد بین الاقوامی سمندری نمائش اور کانفرنس میں شرکت کے لئےساحلی شہر کراچی پہنچ گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کیپٹن داریوش اسکندری کی قیادت میں ایرانی فوجی وفد کا آج صبح پاکستان پہنچنے پر ایم اے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستانی حکام اور پاکستان میں ایرانی ملٹری اتاشی کرنل محمد محسن شہابی نے استقبال کیا۔ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا یہ وفد دوسری انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش اور کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

کراچی بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس میں ایرانی مسلح افواج کے وفد کی شرکت

پاکستان میں سب سے بڑی بین الاقوامی سمندری نمائش میں پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کا پویلین لگایا جا رہا ہے جس کا مقصد دفاعی اور سمندری شعبوں میں ملکی صنعتوں سمیت  ایران  کی عسکری کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس نمائش میں، جسے پاکستان کا سب سے بڑا میری ٹائم ایونٹ تصور کیا جاتا ہے، چیف آف نیول اسٹاف اور 44 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہین جبکہ 28 غیر ملکی اور 150 ملکی پویلین لگائے  گئے ہیں۔

کراچی بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس میں ایرانی مسلح افواج کے وفد کی شرکت

پاکستان نیوی نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی میری ٹائم نمائش اور کانفرنس سرکاری اور نجی شعبوں کی مصنوعات کی نمائش، کاروباری تعلقات استوار کرنے اور مختلف میری ٹائم ڈومینز میں پائے جانے والے مواقع کو اجاگر کرنے کے لئےایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

پاکستانی بحریہ کے کراچی ریجن کے کمانڈر ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نمائش کے ساتھ ساتھ اسی مقام پر دو روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جس میں بین الاقوامی ماہرین، پالیسی ساز، ماہرین تعلیم اور صنعت کار "پائیدار ترقی کے لئےبحری تعاون" کے موضوع پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha