1 نومبر 2025 - 20:14
اسرائیل ٹرمپ کا مالک ہے، امریکی نظریہ ساز + ویڈیو

بین الاقوامی تعلقات کے نظریہ ساز اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر جان میئرشیمر نے کہا کہ اسرائیلی لابی امریکی صدر، نائب صدر اور وزیر خارجہ کی مالکن ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پروفیسر میئرشیمر (John Mearsheimer) نے اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ امریکہ پر اسرائیلی لابی کے مکمل تسلط کو سمجھنے کے لئے "ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کی باتیں سنیں"۔

انھوں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں "ججنگ فریڈم" پروگرام کے ساتھ ویڈیو انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ اس نسل کشی کی حمایت کر رہی ہے۔

اس پروگرام کے میزبان اینڈریو ناپولیتانو (Andrew Napolitano) نے اس انٹرویو میں مشہور کتاب "اسرائیلی لابی اور امریکی خارجہ پالیسی" (The Israel Lobby and U.S. Foreign Policy) کا حوالہ دیا اور زور دے کر کہا کہ ٹرمپ انتظآمیہ پر امریکی یہودی تاجر شیلڈن ایڈلسن (Sheldon Adelson) کی بیوہ میریم ایڈلسن (Miriam Adelson) کے گہرے اثرات ہیں۔

جان میئرشیمر اور ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اسٹیو والٹ (Stephen Walt) نے یہ کتاب 2007 میں شائع کی تھی۔ اس کتاب نے امریکہ میں صہیونی لابی کے اثر و رسوخ کے بارے میں بہت سے تنازعات کھڑے کیے تھے اور آج بھی اس پر بات چیت جاری ہے۔

ناپولیتانو نے میئرشیمر سے کہا: "مجھے وزیر خارجہ (مارکو) روبیو کی طرف واپس جانے دیجئے، وہ ایک پرجوش صہیونی اور مسز ایڈلسن (امریکی یہودی کازینو مالک شیلڈن ایڈلسن کی بیوہ) کے نمائندے ہيں، اور آپ اور آپ کے ساتھی اسٹیو والٹ اس مسئلے کو سب سے بہتر جانتے ہیں۔ وہ (روبیو) امریکہ کا وزیر خارجہ بن کر کیسے امن لا سکتے ہیں؟ وہ نیتن یاہو جتنا ہی امن کے متلاشی ہیں!"

شکاگو یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر نے جواب دیا: "بالکل یہی بات ہے۔ دیکھیں، لابی (اسرائیلی لابی) روبیو کی مالکن ہے، یہ لابی ٹرمپ کی مالکن ہے، یہ لابی جے ڈی وینس کی مالکن ہے۔ آپ صرف ان کی باتیں سن لیجئے۔ جب اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ کے مفادات کے خلاف کوئی کام کرتا ہے تو وہ اسرائیل پر تنقید کرتے وقت 'گول مول' بات کرتے ہیں۔"

اسرائیل ٹرمپ کا مالک ہے، امریکی نظریہ ساز + ویڈیو

میئرشیمر نے کہا: "ایسا کیوں ہے؟ ایسا اس لئے ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر تنقید کی تو انہیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ جے ڈی وینس امریکہ کے صدر بننا چاہتے ہیں۔"

ناپولیتانو نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا: "اور مارکو روبیو بھی (امریکہ کے صدر بننا چاہتے ہیں!)۔"

امریکی نظریہ ساز جان میئرشیمر نے ان کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: "بالکل یہی بات ہے، اور یہی بات میری زبان پر تھی جو آپ نے کہہ دی۔ آپ کو اس بات سے واقف ہونا چاہئے، آپ کو چاہئے کہ اس بات کو جان لیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha