بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی ڈائریکٹر شیریں دابیس (Cherien Dabis) جانتی تھیں کہ انہیں اپنی فلم کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرانے کے لئے انہیں ستاروں کے اثر و رسوخ کی ضرورت ہوگی۔ ان کی ڈراما فلم وہ سب کچھ جو تم سے رہ گیا ہے (All that is left of you) جو سینڈینس فلم فیسٹیول (Sundance Film Festival) میں دکھائی گئی اور اس سال اکیڈمی ایوارڈز کے بہترین انٹرنیشنل فلم ایوارڈ کے لئے اردن کی نمائندہ کے طور پر پیش کی گئی، فلسطینی پناہ گزینوں کے ایک خاندان کی کئی نسلوں کی کہانی بیان کرتی ہے۔ لیکن اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ اور امریکی مین اسٹریم سنیما میں فلسطین مخالف ماحول کے درمیان، انہیں لگا کہ ان کا پروجیکٹ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ مارک روفالو (Mark Ruffalo) اور جیویئر بارڈم (Javier Bardem) معاملے میں شامل ہوئے۔
24 ستمبر کو دو معروف ہالی ووڈ ستاروں مارک روفالو اور خاویر بارڈم نے فلسطین سے متعلق ایک فلم میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شامل ہو کر اس کی حمایت کا اعلان کیا۔ یہ عمل ہالی ووڈ کی ایک پرانی روایت کی عکاسی کرتا ہے جہاں مشہور شخصیات اپنی شہرت کو سیاسی و سماجی مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔
چارلی چاپلن کے "دی ڈکٹیٹر" (1940) سے لے کر حالیہ فلم "دی وائس آف ہند رجب" تک، جس میں بریڈ پٹ (Brad Pitt) اور جواکین فینکس (Joaquin Phoenix) جیسے کردار شامل ہیں، ستاروں نے متنازعہ سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس طرح کی شراکتیں آج کے ماحول میں اور بھی اہم ہو گئی ہیں جب بڑے اسٹوڈیو سیاسی طور پر حساس مواد سے پرہیز کرتے ہیں۔
فلم سازوں کے لئے، کسی مشہور نام کی شمولیت مالیاتی تعاون، میڈیا کوریج اور سماجی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ یہ مشہور شخصیات کے لئے اپنی فعالیت پسند امیج مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے فرائض محض نام شامل کرنے سے لے کر فعال مارکیٹنگ مہم تک پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ اس طرح کے تعاون کے بغیر، بہت سی سیاسی فلمیں جیسے "دی اپرنٹس" (The Apprentice ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں) یا "دی وائس آف ہند رجب" امریکی تقسیم کار تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہو سکتی ہیں۔
ذیل کی چند فلموں کو ـ جو ممنوعہ دستاویزی فلموں کے زمرے میں آتی ہیں ـ مشہور شخصیات کی حمایت حاصل ہوئی ہے:
• غزہ کے خلاف جنگ کے بارے میں جیمز کیمرون (James Cameron) کی حمایت سے "ایک راستہ اور بھی ہے" (There is another way)
• نقل مکانی اور خاندان کے موضوع پر جیسیکا آلبا (Jessica Alba) کی حمایت سے "ملکائیں" (The Queens)
• آدام مک کے (Adam McKay) کی دستاویزی فلم "اور کوئی سرزمین نہیں" (No Other Land)
• خواتین اور جیلخانے کے بارے میں بنی کیری واشنگٹن (Kerry Washington) کی ڈاکومینٹری "بیٹیاں" (The Daughters)
• یوکرین جنگ کے بارے میں لیو شرائبر (Liev Schreiber) کی ڈآکومینٹری 'Once Upon A Time In Ukraine'
• رچرڈ گیر (Richard Gere) کے تعاون سے دلائی لامہ کے بارے میں ڈاکومینٹری "خوشی کی حکمت"
• جو کووی (Joe Covey) کے تعاون سے بنی ڈآکومینٹری "پوشیدہ نرس"، (The Invisible Nurse) ، کورونا وائرس وبائی امراض کے بارے میں امریکیوں کے ردعمل میں فلپائنی نرسوں کے کردار کے بارے میں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ