16 اکتوبر 2025 - 09:26
اوقاف کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا،وقف ہیلپ ڈیسک کا کیا افتتاح:امیر جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں وقف ہیلپ ڈیسک ( بیک اینڈ سپورٹ سسٹم )  کا افتتاح عمل میں آیا۔ہیلپ ڈیسک کے ذریعے اوقاف کے متولیان، آئمہ مساجد اور دینی اداروں کے ذمہ داران ہیلپ ڈیسک سے براہ راست رابطہ کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں وقف ہیلپ ڈیسک ( بیک اینڈ سپورٹ سسٹم )  کا افتتاح عمل میں آیا۔ہیلپ ڈیسک کے ذریعے اوقاف کے متولیان، آئمہ مساجد اور دینی اداروں کے ذمہ داران ہیلپ ڈیسک سے براہ راست رابطہ کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔

حکومت کی طرف سے جاری ’امید پورٹل ‘ پر وقف جائیدادوں کی تفصیلات اپلوڈ کرنے اور رجسٹریشن کے کام میں تیزی لانے کے مقصد سے جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں وقف ہیلپ ڈیسک ( بیک اینڈ سپورٹ سسٹم )  کا افتتاح عمل میں آیا۔ہیلپ ڈیسک کے ذریعے اوقاف کے متولیان، آئمہ مساجد اور دینی اداروں کے ذمہ داران ہیلپ ڈیسک سے براہ راست رابطہ کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ وقف ہیلپ ڈیسک کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کیا۔

اپنے افتتاحی کلمات میں امیر جماعت ، سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ’’اوقاف کے تحفظ کا مسئلہ پوری امت کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے ۔اس چیلنج کا مقابلہ پوری ملت کو متحد ہو کر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا وقف ڈپارٹمنٹ کافی عرصہ سے اس میدان میں کام کر رہا ہے ۔ مرکز کے ساتھ ساتھ متعدد ریاستوں میں بھی وقف رجسٹریشن کے کام کو شروع کر دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ملت کے پاس وقف رجسٹریشن کے لیے وقت بہت کم ہے اور کام بہت بڑا ہے۔ اس لیے بڑے پیمانے پر ملک بھر میں اس طرح کے مراکز بنانے اور ان کے ذریعے اوقاف کے رجسٹریشن کے کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

سپریم کورٹ کے عبوری فیصلہ کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ دستاویزات کی بنیاد پر وقف جائیدادوں کو وامسی پورٹل پر اپلوڈ کرکے رجسٹریشن کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تا کہ مقررہ وقت پر اس کام کو پورا کیا جا سکے۔‘‘ سید سعادت اللہ حسینی نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کا مطلب غیر منصفانہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف جدو جہد کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ اس کالے قانون کے خلاف قانونی جدو جہد کو بھی جاری رکھا جائے گا ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha