مرکز میں منعقد ہونے والی ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے بہار اسمبلی انتخابات اور خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پراظہار خیال کیا ۔پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (ای پی سی آر) کے سکریٹری ندیم خان نے سی اے اے مخالف سیاسی کارکنان کی مسلسل قید پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ۔
بریلی میں ہونے والی حالیہ یک طرفہ گرفتاریوں، انہدامی نوٹسوں اوردکانوں کے بند کیے جانے کے واقعات کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےجماعت اسلامی ہند کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بریلی کا دورہ کیا۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی ملک گیر’خصوصی نظرثانی‘کے اعلان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں وقف ہیلپ ڈیسک ( بیک اینڈ سپورٹ سسٹم ) کا افتتاح عمل میں آیا۔ہیلپ ڈیسک کے ذریعے اوقاف کے متولیان، آئمہ مساجد اور دینی اداروں کے ذمہ داران ہیلپ ڈیسک سے براہ راست رابطہ کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔
جماعت اسلامی ہند کے سربراہ سید سعادت اللہ حسینی میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں جو غزہ کے تباہ حال عوام کے لیے ایک طویل انتظار کے بعد راحت کا موقع لے کر آئی ہے۔
جماعت اسلامی ہند نے اترپردیش میں بڑھتی ہوئی پولیس بربریت اورمسلمانوں کومنظم طورپرنشانہ بنائے جانے پراپنی سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کی ماہانہ پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کے سکریٹری ندیم خان نے کہا ہم جوکچھ دیکھ رہے ہیں اسے قانون نافذ کرنے والا عمل قطعی نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ قانون کی بالا دستی کی تباہی ہے۔