اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے الجزیرہ چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی یمن کی علیحدگی پسند تحریک کے حامیوں نے (ان کے بقول) جنوبی یمن کے باشندوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کیا اور ایک احتجاجی نوٹ امریکہ وزارت خارجہ کے حوالے کردیا۔ اس یادداشت میں جنوبی یمن کے عوام پر گذرنے والے مسائل و مصائب پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ جنوبی یمن کو اتحاد سے قبل کی حالت کی طرف لوٹا دیا جائے۔