اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے دونوں کو سخت شکستوں سے دوچار کیا ہے۔
بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران غریب آبادی نے کہا کہ ایران نے غیر معمولی مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوں نے ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ فریقین نے باہمی احترام، تعاون کے فروغ اور یکطرفہ پسندی کی مخالفت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں علاقائی امن و سلامتی، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور بین الاقوامی اداروں میں ایران اور چین کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔
دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت عالمی و علاقائی فورمز پر باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ