آیت اللہ شیخ ابوالقاسم خز علی نے عید غدیر کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غدیر کی روایت کو 120 محدثین نے نقل کیا ہے دین اسلام میں غدیر کی روایت سب سے بڑی روایت ہے جسے اہلسنت نے بھی بڑے اہتمام کے ساتھ نقل کیا ہے اور روایت غدیر کے برابر اسلام میں کوئی روایت نقل نہیں ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ بعض لوگ نوروز کو بڑی عید سمجھتے ہیں جبکہ پیغمبر اسلام نے عید غدیر کو الہی اور سب سے بڑی عید قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عید غدیر صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں سے مخصوص ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173667
آیت اللہ خزعلی نے تہران مین نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل خطاب کرتے ہوئے عید غدیر کو مسلمانوں کی سب سے بڑی عید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) نے عید غدیر کو سب سے بڑی عید الہی قراردیا ہے۔