30 ستمبر 2025 - 16:58
کوئٹہ: پشین اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکا، 10 افراد شہید اور 26 زخمی

کوئٹہ: پشین اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 ایف سی کے جوانوں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔

ایل بیت (ع) بین الاقوامی نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  دھماکے میں 10 افراد شہید ہوئے جن میں ایف سی کے 2 جوان بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 26 افراد زخمی ہوئے جو سول اسپتال اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ حملے میں ہماری فورسز نے جواں مردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فورسز نے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

پولیس کے مطابق حالی روڈ کے قریب پشین اسٹاپ پر دھماکا 12 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں دھماکے کے پیش نظر سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذکردی کردی گئی ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اسپتالوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha