بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ انھوں نے ایک امریکی جوہری آبدوز روس کے ساحل کے قریب بھیجی ہے، لیکن کہا کہ اس موضوع پر بولنا منع ہے!
ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں لفظ "جوہری" (nuclear) کے استعمال کی حساسیت کی طرف اشارہ کیا اور اسے "حرف N" استعمال کیا۔
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ "دو N حروف ہیں جن میں سے کسی کا بھی غلط استعمال نہیں کیا جا سکتا!"۔
انگریزی زبان میں لفظ "Nigger" جو سیاہ فام لوگوں کے لئے توہین آمیز لفظ سمجھا جاتا ہے، اس کے لئے کبھی کبھار "حرف N" استعمال کیا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا: "میں نے ایک جوہری آبدوز روس کے ساحل پر بھیجی... بس احتیاط کے طور پر۔ ہم لوگوں کو یہ لفظ کسی طرح بھی استعمال نہیں کرنے دے سکتے۔ میں اسے حرف N کا نام دیتا ہوں۔ دو حروف N ہیں، اور آپ ان میں سے کسی کو بھی استعمال نہیں کر سکتے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ