25 ستمبر 2025 - 02:52
ان چار اذکار سے خوف اور غم پر غلبہ پایئے

بعض مسائل کے حل کے لئے صرف مادی وسائل کافی نہیں ہیں، اور انسان کو روحانیت کے دروازے سے داخل ہونا پڑتا ہے، اور کونسی چیز ان قرآنی اذکار سے بہتر ہو سکتی ہے جن کی سفارش امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے فرمائی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب (علیہما السلام) نے فرمایا:

"جو اللہ پر توکل کرے گا دشواریاں اس پر آسان ہوجائیں گی، اور اسباب اس کے فراہم ہو جائیں گے"۔ [1]

13 28 3 – القرآن الكريم بدقة غير مسبوقة - جودة عالية جدا

توکل اور توسل ہم شیعیان اہل بیت(ع) کے لئے سنگ میل کی حیثت رکھتے ہیں، جو دنیاوی وسائل سے بالاتر ہیں اور ہم پر نئے دریچے کھول دیتے ہیں، معاملات کی آسانی میں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس قدر معجزنمائی کے ساتھ، رکاوٹوں کو راستے سے ہٹا دیتے ہیں که انسان حیران رہ جاتا ہے۔

ان چار اذکار سے خوف اور غم پر غلبہ پایئے

ذکر یونسیہ پر مداومت

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ مختلف قسم کی پریشانیوں سے نجات پانے کے لیے مختلف آیات اور اذکار کی ہدایت کی گئی ہے جن میں سے ہر ایک کا اپنا خاص اثر ہوتا ہے۔  مثال کے طور پر، ممتاز خطیب اور مذہبی اسکالر حجۃ الاسلام مسعود عالی، امام صادق (علیہ السلام) کے فرمان کی بنیاد پر دنیاوی زندگی کی چار عام پریشانیوں کے لئے کچھ توصیحات پیش کرتے ہیں۔ اس معصوم امام کے کلام کے مطابق، ان پر عمل کرنا یقینی طور پر مفید ہے۔

حجۃ الاسلام عالی کہتے ہیں: "امام صادق (علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا: 'میں چار قسم کے لوگوں پر حیران ہوں جو مصیبتوں میں ان چار اذکار کی پناہ نہیں لیتے جو خود اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ذکر فرمائے ہیں۔

ان چار اذکار سے خوف اور غم پر غلبہ پایئے

امام(ع) فرماتے ہیں: "میں اس شخص پر حیران ہوں جسے فکرمندی، خوف اور ڈر لاحق ہے، اور وہ اس ذکر کا سہارا نہیں لیتا: "'حَسْبُنَا اللَّهُ وَ نِعْمَ الْوَکِیلُ؛ (اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور وہ کتنا اچھا کارساز ہے)؛ [2] اگر وہ یہ ذکر انجام دے گا اللہ اس کی پریشانی دور فرما دے گا۔'"

حَسْبُنَا اللَّهُ وَ نِعْمَ الْوَكِيلُ

حجت الاسلام عالی مزید فرماتے ہیں: "دوسرے گروہ میں وہ لوگ ہیں جن کو غم اور پریشانی لاحق ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر یہ لوگ 'لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ' (سورہ انبیاء، آیت 87) کا ذکر دہرائیں، تو ہم ان کا غم دور کردیں گے۔ یہ ذکر بھی خود اللہ تعالیٰ نے قرآن میں حضرت یونس (علیہ السلام) کو سکھایا ہے۔"

راه‌های ختم ذکر یونسیه

اس ذکر کے اثرات اور برکات کے بارے میں، جو "ذکر یونسیہ" کے نام سے مشہور ہے، بہت سی روایات موجود ہیں جو اس کے غیر معمولی اثرات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ نہ صرف امام صادق (علیہ السلام) نے، بلکہ مختلف روایات میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) نے بھی اس ذکر کی سفارش فرمائی ہے اور دور حاضر میں بعض بڑے علماء اور عرفاء نے بھی اس پر تاکید کی ہے؛ جن میں الحاج میرزا جواد ملکی تبریزی اور آیت اللہ امینی وغیرہ شامل ہیں۔

مثال کے طور پر علامہ الحاج میرزا جواد ملکی تبریزی فرماتے ہیں: "دنوں میں بھی اور راتوں میں بھی ذکر یونسیہ پر مداومت ترک نہیں ہونی چاہئے، جتنا زیادہ پڑھیں گے، اس کا اثر اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ اس کی کم از کم تعداد چار سو (400) مرتبہ ہے۔ میں نے خود اس کے بہت سے اثرات دیکھے ہیں اور کئی لوگ بھی اس کے تجربے کا دعویٰ کرتے ہیں۔"

میں نے اپنا کام اللہ پر چھوڑ دیا

حجۃ الاسلام عالی نے کہا: "ایک گروہ اور بھی جن کی امام  صادق (علیہ السلام) نے رہنمائی فرمائی ہے؛ امام صادق (علیہ السلام) اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں ـ جو ایسے ساتھیوں اور لوگوں میں گھر جاتا ہے جو ممکن ہے اسے دھوکہ دے دیں یا اس کے خلاف کوئی چال چلیں، ـ کہ وہ یہ ذکر انجام دے: 'أُفَوِّضُ أَمْرِی إِلَی اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِیرٌ بِالْعِبَادِ؛ (میں اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کرتا ہوں، بے شک اللہ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے)۔'" [3]

ان چار اذکار سے خوف اور غم پر غلبہ پایئے

اسی طرح شیخ ابن فہد حلی نے کتاب "عدۃ الداعی" میں امام رضا (علیہ السلام) سے روایت کی ہے کہ "جو شخص بھی نماز فجر کے بعد ذکر (افوض امری۔۔۔) کو پڑھے گا، وہ کوئی حاجت طلب نہیں کرے گا مگر یہ کہ وہ اس کے لئے اس کا حصول آسان ہوجائے گا، اور اللہ تعالیٰ اس کے تمام اہم معاملات کو خود سنبھالے گا۔

حجت الاسلام عالی نے مزید کہا: "چوتھا گروہ وہ ہے جس کو امام صادق (علیہ السلام) نے ایک خاص ذکر کی تلقین فرمائی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو حلال روزی چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کو یہ ذکر انجام دینا چاہئے: 'مَا شَاءَ اللَّهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ؛ (جو اللہ چاہے وہ ہوتا ہے، نہیں طاقت کسی کو سوا اللہ کے سہارے کے)'۔ اگر کوئی یہ ذکر پڑھے گا تو یقیناً اللہ تعالیٰ اس کے لیے (رزق حلال) مہیا فرمائے گا۔" [4]

ان چار اذکار سے خوف اور غم پر غلبہ پایئے

امام صادق (علیہ السلام) کے بتائے ہوئے چار اذکار مؤمنوں کی زندگی میں اذکار کے مقام و منزلت اور اثرات کو اچھی طرح نمایاں کرتے ہیں۔  یہ اذکار مؤمنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر حال میں اللہ سے بڑھ کر کوئی طاقت اور سہارا نہیں ہے، اور وہ ہر اس بندے کی پناہ گاہ ہے جو اس کی پناہ میں آتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110


[1]۔ التمیمی الآمدی، عبدالواحد بن محمد، غُرَرُ الحِکَم و دُرَرُ الکَلِم ج5، ص425

[2]۔ سورہ آل عمران، آیت 173۔

[3]۔ سورہ غافر (سورہ مؤمن)، آیت 44۔

[4]۔ سورہ کہف، آیت 39۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha