بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کریملن نے آج ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں، جس میں انھوں نے روس کو 'کاغذی شیر' کہا تھا، کہا کہ روس 'ریچھ' ہے، (روس کی قومی علامت) نہ کہ شیر اور 'کاغذی ریچھ' جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔
تاہم کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ولادیمیر پوٹن، یوکرین بحران کو حل کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو قابل قدر سمجھتے ہیں۔
ٹرمپ نے منگل کو میدانی حقائق کے برعکس دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین روس سے اپنی تمام زمینیں واپس لے سکتا ہے اور کیئف کو فوری اقدام کرنا چاہئے کیونکہ ماسکو "بڑی معاشی مشکلات" کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ بیان یوکرین کے حق میں امریکی صدر کے لہجے میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے۔
دیمتری پیسکوف نے آج اپنے ریڈیو انٹرویو میں ان بیانات کے جواب میں کہا کہ روسی فوج یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہے اور محاذ کی صورتحال واضح ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ روسی معیشت کے استحکام کی ضمانت دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ