15 جون 2009 - 19:30

رہبر انقلاب اسلامی اور بانی اسلامی جمہوریہ ایران نے اندرونی اور بیرونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے دو کروڑ نفوس پر مشتمل فوج تشکیل دینے کا جو فرمان جاری کیا و رضاکار فورس بسیج کی تشکیل کی صورت میں سامنے آیا۔

 امام خمینی (رح) نے فرمایا: بسیج خدا کا مخلص لشکر ہے

سن 80 کے عشرے میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد رہبر انقلاب اسلامی اور بانی اسلامی جمہوریہ ایران  نے اندرونی اور بیرونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے دو کروڑ نفوس پر مشتمل فوج تشکیل دینے کا جو فرمان جاری کیا و رضاکار فورس بسیج کی تشکیل کی صورت میں سامنے آیا۔ چنانچہ جب مشرق و مغرب اور بعض رجعت پسند ملکوں کے اکسانے پر عراق نے ایران پر حملہ کیا تو رضاکار فورس بسیج کے جوانوں نے ہتھیار بند ہوکر صدامی فوجیوں کا ڈٹ کو مقابلہ کیا اور جانفروشی کی ایسی داستانیں رقم کیں کہ جن کی مثال عصر حاضر میں ملنا مشکل ہے ۔ رضاکار فورس بسیج کے جوانوں نے ایران کے طول عرض میں اپنے شعبے قائم کررکھے ہیں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنا والا شخص اس کی رکنیت حاصل کرسکتا ہے ۔

1980 سے 1988 تک 8 سالہ جنگ میں فوجی لحاظ سے اپنا لوہا منوانے کے بعد جب جنگ ختم ہوئی اور ملک کی تعمیر نو کا عمل شروع کیا گيا تو یہی وہ فورس تھی کہ جس کے جوان ایک بار پھر میدان میں اترے اور ملک کی تعمیر ترقی خصوصا" دور افتادہ محروم علاقوں میں اپنی خدمات پیش کرکے ایک بار پھر اپنے وجود کا اظہار کیا آج رضاکار فورس بسیج کے کارکن مختلف شعبہ جات میں محروم اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو مختلف قسم کی خدمات پیش کررہے ہیں ۔تعلیم و تربیت ، علاج معالجہ ، اسکول اور مدارس کی تعمیر کے علاوہ دیگر امور میں لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔گرمیوں کی تعطیلات میں اسکول کے بچوں کے لئے کیمپنگ اور تعلیمی و تفریح دورے اور کلاسوں کا انعقاد رضاکار فورس بسیج کے تعاون کے بغیر ممکن نظر نہیں آتا ۔ رضاکار فورس بسیج کی جانب سے محروم اور پسماندہ علاقے کے لوگوں کو مفت خدمات کی فراہمی یقینا" ایک قابل تحسین اقدام ہے اور میری یہ خواہش تھی کہ قریب سے ان کی ان سرگرمیوں کا جائزہ لوں اور اپنے قارئین کو بھی ان کی ان مثبت سرگرمیوں سے آگاہ کروں مجھے اس کا موقع ملا تا ہم دفتری مصروفیات کے سبب یہ موقع گنوا بیٹھا جسکا مجھے بہرحال بے حد افسوس ہے .

بہرحال اپنے طور پر میں نے بسیج سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ایک تعمیری کیمپ کی تفصیلات حاصل کیں۔ ذیل میں دی گئی تصویروں کی شکل میں شہر مقدس قم کے قرب جوار میں کچھ محروم اور پسماندہ علاقوں میں رضاکار فورس بسیج کے شعبہ طلبا و طالبات کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

رضاکار فورس بسیج کے کارکن اسکول کی تعمیر میں مصروف

محروم بچوں کے لئے کیمپنگ اور تعلیمی دورے

رضاکار فورس بسیج کے شعبہ طالبات کی سرگرمیاں