16 ستمبر 2025 - 14:15
مآخذ: وحدت نیوز
اس وقت بشریت ظلم واستبداد کی چکی میں پس رہی ہے:علامہ راجہ ناصر عباس

ملی یکجہتی کونسل کے اہتمام ومجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بشریت ظلم واستبداد کی چکی کے دو پاٹوں میں پس رہی ہے۔

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،ملی یکجہتی کونسل کے اہتمام ومجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بشریت ظلم واستبداد کی چکی کے دو پاٹوں میں پس رہی ہے اور  ویسٹ کی برہنہ تہذیب کے ظلم وجبر کا شکار ہے، اس ظلم کی جڑیں مغربی تہذیب میں ہے، لوگ سمجھتے تھے کہ مغرب نے اپنی ترقی سے دنیا کو جنت بنا دیا ہے لیکن مغرب نے اپنا مکروہ چہرہ میڈیا کے لبادے میں چھپایا ہوا ہے لیکن جب یہ ہمارے نبی ختمی المرتب ص کی شان میں گستاخی کرتے ہیں تو اپنی مغربی تہذیب کے برہنہ پن کو واضح کرتے ہیں، انکی حقیقت آپ غزہ میں دیکھ لیں، جب تک تم ان جیسے نہ ہو جاؤ وہ راضی ہو ہی نہیں سکتے، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ امریکہ اسرائیل کے قطر پر حملے میں ملوث نہ ہو، قطر نے چار سو ملین ڈالر کا جہاز دیا ہے ٹرمپ کو، پھر بھی حملہ ہوا اور مزاحمت کے رہنما شہید ہوئے، یہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے، اپنے وطن کے خزانے انکے حوالے کر رہے ہو اس کے ساتھ سی آئی اے آئے گی اور حرام ہے یہود ونصاری کو دوست بنانا یہ قرآن کہہ رہا ہے وہ انہیں میں سے ہو جائے گا، یہ دین اور انسانیت سے دور ہیں، انکی تہذیب میں انسانیت کی تحقیر اور بزدلی، بے وفائی اور بے حرمتی ہے، تحقیر ہے۔

ہمارے لوگ سیلاب میں تباہ و برباد ہو  گئے ہیں، ارمان بہہ گئے ہیں مجبور و بے کس لوگوں کے کوئی پرسان حال نہیں ہے عوام کا، نااہلی اور بدیانتی کی وجہ سے لوگ باربار نقصان اٹھا رہے ہیں سیلاب اور آفات آتی ہیں لیکن ان کا حکمت عملی کے اور پلاننگ کے ساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تاکہ نقصان سے محفوظ رہا جا سکے، انکا خیال رکھنا اور تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، خبروں کو چھپانے کی بجائے بتایا جاتا ہے تاکہ لوگ آگے بڑھ کر آفت زدہ عوام کی مدد کر سکیں، جنکی اولاد بچے، بیٹیاں اور خواتین و مرد ڈوب گئے ہیں کیا انکے دل دکھی اور رنجیدہ نہیں ہونگے، ہمیں اس درد کو محسوس کرنا چاہئے لاتعلق نہیں رہنا چاہئے، انہوں نے جلالپور پیروالہ اور علی پور کو ڈبو دیا ہے بہت نقصاو ہوا ہے دلخراش خبریں ابھی آنا شروع ہو رہی ہیں۔



لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha