9 ستمبر 2025 - 16:18
شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی کارروائی، چار اسرائیلی فوجی ہلاک

فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے شمالی غزہ میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت چار فوجی مارے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی فورسز نے پیر کی شب شمالی غزہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں چار فوجی ہلاک ہوئے جن میں ایک افسر بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں بکتر بند یونٹ کی بٹالین 52 کے تین اہلکار شامل ہیں، جن میں ایک لیفٹیننٹ رینک کا افسر بھی ہے۔

عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ چوتھا فوجی بھی اسی واقعے میں مارا گیا، تاہم اس کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا کیونکہ اہل خانہ کی اجازت درکار ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس کارروائی میں تین فلسطینی شامل تھے۔ انہوں نے شیخ رضوان علاقے سے واپس آنے والے ایک ٹینک کو اس کے ٹھکانے کے قریب جا کر نشانہ بنایا۔

مزاحمتی مجاہدین نے ٹینک کے برج میں دھماکہ خیز مواد پھینکا اور پھر کمانڈر پر فائرنگ کی۔ دھماکے اور آگ لگنے کے باعث ٹینک میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب شمالی غزہ میں جھڑپیں شدید ہو گئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha