بین الاقوامی اہل بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعاء پر صہیونی ریاست کے ہوائی حملے میں یمن کی حکومتِ تبدیلی و تعمیر کے وزیراعظم "احمد غالب الرہوی" اور ان کی کابینہ کے متعدد وزرا کی شہادت کے بعد، عالم اسلام کی نامور شخصیات نے پیغامات بھیج کر اس جرم کی مذمت کی اور یمنی قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
عالمی اہل بیت اسمبلی کی شورائے عالی کے سربراہ اور مسلم فلسطینی قوم کے انقلاب کی حمایتی کمیٹی کے چیئرمین آیت اللہ "محمد حسن اختری" نے تحریک انصار اللہ کے سیکرٹری جنرل "سید عبدالملک بدرالدین الحوثی" کے نام ایک سرکاری پیغام میں اس دردناک سانحے پر تعزیت پیش کی اور فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کے محور مقاومت کے مرکزی کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
پیغام کا متن درج ذیل ہے:
مجاہد، بہادر، صبور اور استوار بھائی، جناب سید عبدالملک بدرالدین الحوثی (حفظہ اللہ و رعاہ)
"یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا لَقِیتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْکُرُوا اللَّهَ کَثِیرًا لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ؛
ے ایمان والو! جب کسی فوج سے ملو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو بہت یاد کرو تاکہ تم نجات پاؤ"۔
(سورہ انفال، آیت 45)
سلام ہو آپ پر آپ کے صبر پر
یہ اعزاز اور فخر کا باعث ہے کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ یمن کی مجاہد اور برادر قوم اور اس کی قیادت، ـ جس کی چوٹی پر آپ رونق افروز ہیں ـ سے صہیونی ریاست کے بزدلانہ حملے میں 'حکومتِ تبدیلی و تعمیر' کے مجاہد وزیراعظم، احمد غالب الرہوی اور کئی محترم وزراء کی شہادت تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر رہا ہوں۔
یہ جارحیت صہیونی ریاست کے جرائم کے ریکارڈ میں ایک نئے جنگی جرم کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ایک ایسا ریکارڈ جو غزہ سے لے کر لبنان، شام، یمن اور ایران تک بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور بے دفاع شہریوں کے خون سے رنگا ہوا ہے۔
یمن کا دلیرانہ اور الہامی موقف اور فلسطین کی حمایت کے میدان میں اس موقف کی موجودگی ایک ایسا نمونہ ہے جس کی ـ ایک بے رحم، انسان دشمن اور اسلام دشمن دشمن عنصر کے جواب میں ـ کے خلاف پیروی کی جانی چاہیے۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہم سب کے لئے فخر و اعزاز کا باعت ہے جب بہت سے صہیونیت سے متأثر ضعیف الارادہ عرب رہنماؤں سمیت پوری دنیا اس نسل کشی اور پوری قوم کی بھوک کی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ یہ جارحیت یمنی مجاہدین، قوم اور عقلمند قیادت کے عزم و استقامت کو مزید تقویت پہنچائے گی۔ اس دردناک موقع پر، ہم ایک بار پھر یمنی مجاہدین کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مظلوم فلسطینی عوام اور اسلامی مقاومت کی حمایت میں شاندار کارنامے تخلیق کر رہے ہیں۔
"يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِن تَنصُرُواْ ٱللَّهَ يَنصُرۡكُمۡ وَيُثَبِّتۡ أَقۡدَامَكُمۡ؛
ے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمائے رکھے گا"۔
(سورہ محمد، آیت 7)
بہت احترام اور تحسین کے ساتھ
آپ کا بھائی: محمد حسن اختری
سربراہ سپریم کونسل، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان صدارت میں
مسلم فلسطینی قوم کے انقلاب کی حمایتی کمیٹی کے سربراہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ