اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمنی سفیر عبدالولي الشميري نے کہا کہ یمن کے زخمی فوجی اس وقت معادی کے علاقے میں واقع مصر کی مسلح افواج کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ہم مصری حکومت کی مہمان نوازی اور یمنی فوجیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مصری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
الشمیری نے کہا: کل (بدھ کے روز) یمن کے صدر "حسنی مبارک" نے صنعا فون کرکے یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو حالیہ واقعات میں مصری حکومت کی مکمل حمایت و تعاون کا یقین دلایا اور یمن میں امن امن و استحکام قائم کرنے پر زور دیا۔