25 اگست 2025 - 15:26
شہری تنصیبات پر حملہ یمنی میزائلوں کے سامنے صہیونیوں کی بے بسی کا ثبوت ہے، انصاراللہ

انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے سینیئر رہنما محمد الفرح نے اتوار کی شام یمن پر صہیونی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست نے ایک بار پھر ان شہری مراکز کو نشانہ بنایا جس کا فوجی شعبے سے کوئی تعلق نہیں تھا / صہیونیوں نے غزہ کی طرح یمن کو بھی اندھادھند حملوں کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، محمد الفرح نے کہا کہ صہیونی دشمن کا یہ وحشیانہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ یمن کے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے سامنے بے بس ہیں۔

محمد الفرح نے کہا کہ صہیونی ریاست کے یہ حملے یمن کو غزہ کی حمایت سے روک نہیں سکتے اور غزہ کے عوام کی حمایت کا سلسلہ غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب انصاراللہ کے ایک اور رہنما محمد البخیتی نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملے، غزہ کی حمایت پر مبنی یمن کی حکمت عملی کو متاثر نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ اتوار (24 اگست 2025ع‍) کی شام کو صہیونی ریاست نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا اور صنعا کے صدارتی محل نیز حزیر بجلی گھر پر شدید بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق، صنعا کے مغرب میں واقع عصر علاقے اور نیشنل آئل کمپنی کے مرکزی دفتر پر میزائل برسائے گئے۔

ادھر یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ صہیونی فضائیہ مزید علاقوں کو نشانہ بنانا چاہتی تھی لیکن اسے یمن کے ایئرڈیفنس کے میزائلوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اسرائیلی جیٹ فائٹر بھاگ نکلنے پر مجبور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، یمن کے ایئرڈیفنس نے دشمن کے لڑاکا طیاروں کے ایک اسکواڈرن کو متعدد صوبوں پر حملے سے روک دیا۔

صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق، یمن پر جارحیت میں کوئی واضح ہدف حاصل نہ ہوسکا، جس کا مطلب یہ ہے کہ صہیونیوں نے غزہ کی طرح یمن کو بھی اندھادھند حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha