اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ اسکالرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں فلسطینی عوام کو خبردار کیا ہے کہ اپنی زمین ترک کرنا مٹی اور شہداء کے خون سے خیانت کے مترادف ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کی جبری بے دخلی کا نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔ علماء نے کہا کہ وطن میں ثابت قدم رہنا شہداء سے عہد اور صبر کرنے والوں کے لیے خدائی وعدۂ نصرت ہے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ غزہ کی گلیوں، محلوں اور مساجد میں مزاحمت اور استقامت ہی فلسطینی عوام کے مقدس مقصد کا پہلا دفاعی حصار ہے۔ علماء نے مزید کہا کہ قابضین کا مقابلہ صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان، حکمت اور حق گوئی سے بھی کیا جاتا ہے۔
ادھر فلسطینی اسکالرز ایسوسی ایشن نے بھی اسلامی امت سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی جرائم اور نسل کشی کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی اقدام کریں۔
اسی طرح اسلامی جہاد تحریک نے غزہ کے شہریوں کو جنوبی علاقوں میں منتقل کرنے کے صیہونی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غزہ شہر پر قبضے اور وسیع جارحیت کا حصہ ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اداروں کی کھلی توہین ہے۔
آپ کا تبصرہ