16 اگست 2025 - 16:40
اسپین: بارسلونا میں فلسطین کی حمایت میں وسیع پیمانے پر احتجاج

ہزاروں ہسپانوی شہری بارسلونا میں اسرائیل کی غزہ پر نسل کشی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے غزہ میں خوراک اور ادویات کی بندش، اور حالیہ دنوں میں 230 سے زائد صحافیوں کے قتل، جن میں پانچ الجزیرہ کے رپورٹر بھی شامل ہیں، کی شدید مذمت کی۔ اور فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ہسپانوی شہریوں نے بارسلونا میں اسرائیل کی غزہ پر نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے خوراک اور ادویات کی بندش، صحافیوں کے قتل، اور غزہ پر جاری محاصرہ کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے ہلاک شدہ صحافیوں کی تصاویر اٹھائیں اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو حقائق دبانے کی کوششوں کا ذمہ دار قرار دیا۔

نمائشی طور پر مظاہرین نے خالی برتن بجا کر غزہ میں غذائی بحران کی نشاندہی کی اور فلسطینی پرچم لہرا کر ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسرائیلی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیا اور عالمی برادری سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha