اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں بھارتی آرمی چیف جنرل دیپک کپور اور اسرائیل کے فوجی حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان معاہدے کے تحت بھارت اسرائیل سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا ایئر ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔یہ ایئر ڈیفنس سسٹم2017 میں بھارت کے حوالے کیا جائیگا۔ باراک 8 نظام اسرائیل کے ایرو اسپیس انڈسٹریز کے تیار کردہ ہیں۔ باراک8 نامی انتہائی جدید ایئر ڈیفنس سسٹم بحری جہاز اور خشکی پر نصب کیا جاسکے گا۔ اس ایئر ڈیفنس سسٹم سے میزائل، طیاروں اور ڈرون کونشانہ بنایا جاسکے گا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 171710
بھارت نے اسرائیل سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا جدید ایئر ڈیفنس سسٹم خرید نے کا معاہدہ کیا ہے۔