28 جولائی 2025 - 17:35
ویڈیو | اسرائیل سے عالمی بیزاری عروج پر پہنچ گئی ہے!، صہیونی نیٹ ورک کا اعتراف + تصاویر

صہیونی نیٹ ورک I24: گذشتہ ہفتے فلسطینی حامیوں کے بڑے پیمانے پر احتجاج کی وجہ سے اسرائیل کا ایک کروز جہاز یونانی جزیرے پر لنگرانداز نہیں ہو سکا۔ یہ واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ بہت سے اسرائیلیوں کے لئے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ذیل کی ویڈیو میں ایک یہودی خاتون کہتی ہے:

یونان اسرائیل کے قریب ہونے اور سستے پروازوں کی وجہ سے اسرائیلی مسافروں کے لیے سستی سیاحتی منزلوں میں سے ایک ہے۔ اسرائیلی کئی سالوں سے چھٹیاں منانے کے لئے یونان جاتے رہے ہیں؛ اور اس ملک میں عام طور پر ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا جاتا تھا۔

لیکن گذشتہ ہفتے، کل ہی، ہم نے رپورٹ کیا کہ فلسطین کے حامیوں کے وسیع احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے اسرائیلیوں کا ایک کروز جہاز یونان کے ایک جزیرے کے ساحلپر لنگر انداز نہیں ہو سکا ہے۔ نتیجتاً، جہاز کو اپنا راستہ بدلنا پڑا اور قبرص جانا پڑا۔

ایک دن بعد، ہم نے دیکھا کہ اسرائیلی نوجوانوں پر حملہ ہؤا اور ان کا ایک کیفے کے باہر چاقو سے پیچھا کیا گیا۔ یہ واقعات انتہائی پریشان کن ہیں۔

یہ صورتحال بہت سے اسرائیلیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

میں یہ بتانا چاہوں گی کہ اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے یونان کو سفر کے لئے چار سطحوں میں سے دوسری سطح پر رکھا ہے۔ یہ سطح بہت زیادہ نہیں ہے، مطلب یہ ہے کہ وہاں جانے والے اسرائیلیوں کو اپنے گرد وپیش کے سلسلے میں محتاط رہنا چاہئے اور زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

بدقسمتی سے، یہ وہ خوف ہے جس کا اسرائیلیوں کو حال حاضر میں بہت سے مقامات پر سفر کرتے وقت سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ مسئلہ صرف یونان تک محدود نہیں ہوتا اور نہ ہی صرف اس ہفتے تک محدود ہے؛ بلکہ میں یہ بھی کہہ سکتی ہوں کہ گذشتہ ایک سال کے دوران یونان میں ہمیں کیسے کیسے واقعات دیکنا پڑے۔

گذشتہ مہینے ہی، ایتھنز میں اسرائیلیوں کا ایک کوشر ریستوران صہیونی-مخالف مظاہرین کے ایک گروپ نے تباہ کر دیا یہ ریستوران گذشتہ مئی میں کھولا گیا تھا۔ مظاہرین نے اس کی دیواروں کو اسپرے پینٹ سے خراب کیا۔

گذشتہ سال، یونانی پولیس نے سات افراد کو گرفتار کیا جو ایتھنز میں ایک کَنِیسے (یہودی عبادت خانے) اور اسرائیلیوں کے ہوٹل پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

یہ ایک تشویشناک اعداد و شمار ہے جو خاص طور پر ایتھنز میں دیکھنے میں آ رہا ہے، بدقسمتی سے یہ رجحان عالمی سطح پر بھی نظر آ رہا ہے۔

جب اسرائیلی بیرون ملک سفر کرتے ہیں، تو یہ صورتحال بہت سے اسرائیلیوں کے خوف و ہراس کا سبب بنتی ہے۔

ویڈیو | اسرائیل سے عالمی بیزاری عروج پر پہنچ گئی ہے!، صہیونی نیٹ ورک کا اعتراف + تصاویر

نکتہ: 

اس صہیونی خاتون نے البتہ یہ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں کی کہ صہیونیوں سے عالمی نفرت کا "اصل سبب" کیا ہے اور وہ ایسا کیا کچھ کر رہے ہیں کہ اب انہیں عالمی نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟ اس خاتون نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اسرائیلی ریاست غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں پر کس قسم کے مظالم ڈھا رہے ہیں، یا اسرائیلی ان کے گھروں کو تباہ کئے ہوئے ہیں، انہیں کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل پر قدغن لگائے بیٹھے ہیں، بھوک اور فاقوں کو ان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس خاتون کے لب و لہجے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ جو کچھ اسرائیلی ریاست کر رہی ہے وہ یہودیوں کے ہاں ـ انبیاء کے قتل کی طرح ـ معمول کا مسئلہ ہے جس پر کسی قسم کا بھی رد عمل آنا ان کی حیرت کا باعث بن رہا ہے۔

ویڈیو | اسرائیل سے عالمی بیزاری عروج پر پہنچ گئی ہے!، صہیونی نیٹ ورک کا اعتراف + تصاویر

ویڈیو میں صرف یونان میں صہیونیت مخالف جذبات کی طرف اشارہ ہؤا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ کئی دوسرے ممالک میں صہیونیوں کے ساتھ عوامی برتاؤ ایسا ہی ہے گوکہ کچھ اسلامی اور عرب ممالک ہیں جہاں اب بھی صہیونیوں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور وہاں یہ لوگ بڑے سکون کے ساتھ چھٹیاں گذارتے ہیں۔

ویڈیو | اسرائیل سے عالمی بیزاری عروج پر پہنچ گئی ہے!، صہیونی نیٹ ورک کا اعتراف + تصاویر

غالب نے کیا خوب بیان کیا ہے مسلمانوں کے آج کا حال:

کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب

(غالب کے بجائے پڑھئے: مسلم)

شرم تم کو مگر نہیں آتی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha