اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تقریبا چار سو نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران کورونا کی نئی لہر سے مزید چھے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا کی نئی لہر میں مرنے والوں کی تعداد پینسٹھ اور اس لہر میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد چھے ہزار ایک سو تینتیس ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کی نئي لہر کا زور کیرالا میں زیادہ بتایا گیا ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین سو اٹھہتر نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد کورونا کی نئی لہر میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد چھے ہزار سے تجاوز کرگئی۔
آپ کا تبصرہ