اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، 'لبیک اللہ لبیک' صنعاء میں اکٹھے ہونے والے عوام کا "مختلف نعرہ" تھا، یمنی نے مسلسل 86ویں ہفتے میں دارالحکومت صنعاء کے میدان السبعین میں اکٹھے ہوئے غزہ کے عوام اور یمن کی مسلح افواج کی حمایت میں بے شمار نعرے لگائے اور انہوں نے اپنے مظاہرے کے ذریعے حج بیت اللہ کا سا ماحول بنایا۔
آج صبح سے ہزاروں یمنی، میدان السبعین کے عظیم اجتماع میں شامل ہونے کے لئے، صنعا کے اطراف سے اس شہر کی جانب روانہ ہوئے۔
اس ہفتے کا ایک خصوصی نعرہ یہ تھا: "غاصب ریاست بدامنی کا شکار ہے، غزہ اور الاقصی جرائم سے دوچار ہیں"۔
صنعاء کے ساتھ ساتھ صعدہ، عُمران، ذمار، إب، الحدیدہ، الحجہ، المحویت، ریمہ صوبوں نیز مأرب تسی تعز کے بعض اضلاع کے مختلف شہروں میں بھی اسی طرح کے اجتماعات منعقد ہوئے۔
شمال مغربی صوبہ صعدہ کے 36 شہروں اور قصبوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے ہوئے۔
ان اجتماعات کے شرکاء نے یمن اور فلسطین کے جھنڈے اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعروں سے مزین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
یمنی مظاہرین نے ایک بار پھر غزہ میں نسل کشی اور بھمکری جیسے بھیانک جرائم کے سامنے اسلامی ممالک کی مجرمانہ بے حسی اور معذرت خواہانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ