اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی مظاہرین نے اس ملک گیر
احتجاجی جلوسوں میں فلسطینی قوم، غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں ان کی مزاحمت کی حمایت
کی اور اپنے ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی
کا اعلان کیا۔
یمن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ اس زبردست مظاہرے میں
لاکھوں یمنی مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی اور قتل عام، اس علاقے کی ناکہ بندی اور
انہیں بھوکا رکھنے کے حوالے سے صہیونیوں کے جرائم پر عرب اور اسلامی ملکوں کی
خاموشی کی سخت مذمت کی اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے فلسطینی اور لبنانی قوموں کے خلاف جارحیت پسندوں کے وحشیانہ
جرائم کے جواب میں صیہونی دشمن کے
خلاف ایران کی بے مثال جوابی کارروائی اور
اس ریاست کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
110