15 جون 2009 - 19:30

ملاعمر افغانستان میں موجود ہیں اورقیادت کررہے ہیں، افغان طالبان

پاکستان میں تعینات یوایس ڈپٹی چیف مشن جیرالڈ فیرسٹین نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملا عمر اور ان کے دیگر ساتھی پاکستان میں ہیں اور ان کے پاس یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ملا عمر اور ان کے ساتھیوں نے کراچی کے دورے بھی کئے ہیں تاہم ان دوروں کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ درین اثناء افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملاعمر افغانستان میں موجود ہیں اور طالبان کی قیادت کر رہے ہیں۔ نامعلوم مقام سے ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افغانستان میں طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے کہا کہ ملاعمر اور طالبان کی دیگر اعلیٰ قیادت کی پاکستان میں موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ امریکا مسلمانوں پر اپنی جارحیت مستحکم کرنے کے لئے ایسی باتیں کر رہا ہے۔ جنوبی افغانستان کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔ امریکا اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے پروپیگنڈا کررہے ہیں۔