15 جون 2009 - 19:30

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے ایران کے خلاف یورپ کے بے بنیاد الزامات کومستردکرتے ہوۓ کہا ہے اسرائيل کے ایٹم بموں کے بارے میں بات کیوں نہیں کی جاتی ہے ۔

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے امریکہ کے دورے کے آخری دن نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مشرق وسطی میں  صرف صیہونی حکومت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں لیکن اس کی کوئي بات نہیں کی جاتی ہے۔ ترک وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جن کے اپنے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں وہ دوسروں کے پرامن ایٹمی پروگرام پر تنقید کررہے ہیں۔