اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کو امریکی صدر سے ملاقات کے بعد چین کے شہر ہانگژو میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گولن کی سرگرمیوں سے متعلق فائلیں ، جو پندرہ جولائی کی فوجی بغاوت سے پہلے تیار کی گئی تھیں، امریکہ ارسال کردی گئیں ہیں اور جو فائیلیں پندرہ جولائی کےبعد تیار کی جا رہی ہیں ان کو ترکی میں امریکی وفد کے حوالے کردیا جائے گا-
اردوغان نے کہا کہ ترکی کے وزرائے انصاف اور داخلہ بھی امریکہ جائیں گے اور امریکہ میں مشترکہ اقدامات انجام پائیں گے-
ترکی میں پندرہ جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کےبعد امریکہ اورترکی کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے-
اگرچہ اردوغان اور اوباما نے پندرہ جولائی کی بغاوت کےبعد ترکی کی صورتحال کے بارے میں ٹیلیفونی گفتکو کی تھی-
ترکی کی حکومت فتح اللہ گولن پر پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169