اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس نے فوج کی مدد سے صوبہ الانبار کے صدر مقام رمادی کے مشرق میں واقع الخالدیہ جزیرے کے باقی بچے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران الاسالہ بجلی گھر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے - داعش کے دہشت گردوں نے الاسالہ بجلی گھر کو اپنا اہم گڑھ بنا رکھا تھا - عراق کی عوامی رضاکارفورس نے اتوار کی صبح جزیرہ الخالدیہ کے قریب الکرطان اور البوکنعان کے علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے - یہ دوعلاقے جزیرہ الخالدیہ کے قریب داعش کے آخری دو گڑھ سمجھے جاتے ہیں- اس سے پہلے عراق کی عوامی رضاکار فورس نے تین ہفتے قبل اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل جزیرہ الخالدیہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا تھا.
.......
/169