12 اگست 2016 - 10:04

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ امریکی حکام ایران کی دفاعی طاقت کے معترف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ امریکی حکام ایران کی دفاعی طاقت کے معترف ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے جمعرات کی شام اصفہان شہر میں شہدا کی یاد میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں کہا کہ کئی برسوں سے امریکی حکام اس حتمی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ وہ اسلامی انقلاب کے خلاف کوئی اقدام اور جارحیت نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ برسہابرس سے اسلامی انقلاب ایک دفاعی طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے اور دشمن کو بھی اس بات کا اعتراف ہے۔

بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے گزشتہ جنوری کےمہینے میں خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کی گرفتاری کی جانب اشارہ کیا اور کہاکہ ممکنہ حساس ترین دور میں امریکی فوجیوں نے ایران کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اس واقعے کے پہلووں کا نہ تو آسانی کے ساتھ ادراک کیا جاسکتاہے اور نہ ہی اس کو بیان کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲