6 مئی 2016 - 11:11
ویانا میں علی اکبر صالحی کی یوکیا آمانو سے ملاقات

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے دائرے میں انجام پانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے جمعرات کو ویانا میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے ساتھ ہونے والی نشست میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے دائرے میں پہلے تین ماہ کے دوران انجام پانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ علی اکبر صالحی نے یوکیا آمانو کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی اے ای اے صرف مشترکہ جامع ایکشن پلان کی بنیاد پر رائے دے ، بعض تبصروں کی بنیاد پر نہیں۔ اس موقع پر یوکیا آمانو نے ایران کے وعدوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مسلسل بات چیت کو بہت اہم قرار دیا۔ اس نشست کے بعد علی اکبر صالحی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات ہیں اور یوکیا آمانو اور ان کے رفقائے کار مسائل کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کا متن بہت واضح اور شفاف ہے اسی لئے اس پر مختلف تبصروں کی ضرورت نہیں ہے۔

.......

/169