اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے دار الحکومت میں ایک بم دھماکہ کی خبر دی ہے جو ایک میٹرو اسٹیشن کے قریب رونما ہوا۔
ترکی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ترکی حکام نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں چھے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
العالم ٹی وی چینل نے اس دھماکے میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
تاہم کسی دھشتگرد ٹولے نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



