اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے شہر نیشاپور کے رہنے والے محمد حسین عزیز آبادی کی شام میں تکفیریوں کے ہاتھوں شہادت واقع ہو گئی ہے۔
آپ ایرانی رضاکار فورس کی جانب سے شام میں اہل بیت اطہار (ع) کے روضوں کی حفاظت کرنے کی غرض اس ملک میں گئے ہوئے تھے جو حلب کے شمالی علاقے میں تکفیریوں کے ہاتھوں شہد ہو گئے ہیں۔
اس شہید کا جسد خاکی آج صبح نیشاپور میں تشییع کیا گیا اور اس کے بعد ان کے آبائی وطن عشق آباد میں دفن کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ حسین عزیز آبادی ایران کے چالیسویں شہید ہیں جو رواں سال شام میں شہید ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲