اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مشترکہ آپریشن کمان سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ عراقی کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر بیجی کے علاقے جبل مکحول کے قبائلیوں نے بیجی میں ہونے والی جھڑپوں سے فرار ہونے والے داعش کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز بیجی شہر اور ائل ریفائنری کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے عراقی قبائل سے اپیل کی تھی کہ وہ داعش کے خلاف برسرپیکار عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مدد کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169