16 ستمبر 2015 - 12:32
ترکی میں بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک

ترکی کے جنوب مشرق میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مشرق میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ میرڈین کے کرد نشین شہر نصیبین میں بم دھماکے ہوئے ، دھماکوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ابھی کسی گروپ اور شخص نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھےکرد علیحدگی پسند پارٹی پ ک ک کا ہاتھ ہے۔

.......

/169