اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے ہفتے کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض عناصر اس ملک کے قومی اور مذہبی تشخص کو بگاڑ کر پیش کرنے کے درپے ہیں، ان فتنہ گروں سے مقابلے پر زور دیا- نوری المالکی نے عراق کے داخلی امور میں بعض ملکوں کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تقسیم کرنے کی ان ملکوں کی کوششوں کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جانا چاہئے- عراق کے نائب صدر نے ملک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں عراقی قبائل کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قبائل نے ہمیشہ سخت ترین حالات میں بھی حکومت کا ساتھ دیا ہے- نوری المالکی نے عراقی اقوام اور قبائل کے درمیان اتحاد کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کی- ایک اور خبر یہ ہے کہ جنوبی بغداد کےعلاقے مدائن کی ایک سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲