7 اگست 2015 - 16:50
شام میں فوج کے ہاتھوں دسیوں دھشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعے کے دن لاذقیہ شہر کے شمال میں درویشان نامی دیہات اور ربیعہ علاقے میں اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے پچاس تکفیری دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں اور ان کا جنگی ساز و سامان تباہ کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں دسیوں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ربیعہ کا علاقہ لاذقیہ شہر کے شمال میں ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ جمعرات کے دن بھی شام کی فوج نے اس علاقے میں آپریشن کر کے چھتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ شام کی فوج کے آپریشن میں دہشت گردوں کے لئے جنگی ساز و سامان اور دھماکہ خیز مواد لے جانے والا ایک ٹرک بھی تباہ ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ شام میں داعش اور جبھۃ النصرہ سمیت دوسرے دہشت گرد گروہوں کا ایک ہدف آزاد پانیوں تک رسائی ہے۔ اسی وجہ سے ان دہشت گرد گروہوں نے ساحلی شہر لاذقیہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ دریں اثنا شام کی عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے شیعہ آبادی والے دو شہروں کفریا اور فوعہ میں تکفیری دہشت گردوں کی سرنگوں کو منہدم کر دیا ہے۔ دہشت گرد گروہ جیش الفتح نے چار ماہ سے ادلب کے مضافات میں واقع کفریا اور فوعہ شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اس عرصے کے دوران دہشت گردوں نے بارہا ان شہروں پر گولہ باری کی ہے۔ دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش نے حسکہ شہر میں فیکلٹی آف لٹریچر کی لائبریری کو مکمل طور پر جلا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲